World News

WORLD NEWS PAKISTAN

Recent Tube

ADVERTIZMIENT

ADDS

Tuesday 3 May 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا


#world_news 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں فتنہ اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں، شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔


 شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سستی شہرت کے لیے اوٹ پٹانگ گفتگو سے عوام گمراہ نہیں ہوں گے، شیخ رشید کوگرفتاری کا خوف نہیں توضمانت قبل ازگرفتاری کیوں کرا رہے ہیں؟ 


لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے، مقتدر ادارے بیچ میں پڑیں: شیخ رشید

 رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ واقعےکا ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہے، شیخ رشید نے جدہ کے سپینسر ہوٹل میں پی ٹی آئی عہدیداروں سے مل کر سازش تیار کی، اپنی خود غرضی اور ہوس میں تم نے تو اپنے بھتیجے کو بھی نہیں بخشا، تمہارا بھتیجا تمہاری سازش کی وجہ سے عید جیل میں کاٹ رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آئینی اور قانونی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا، عمران نیازی کے پاس اختیار تھا، اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کرا دیتے، آج حکومت اور ریاستی اداروں سے الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہو؟ الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ کرنےکا حساب لیے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔

No comments:

ADVERTIZMIENT